سری نگر// جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے میں منگل کی شام سومو اور موٹر سائیکل کے درمیان زور دا رٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی از جان ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ترگ پورہ رفیع آباد بارہ مولہ میں منگل کی شام موٹر سائیکل اور سومو کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس وجہ سے تین افراد خون میں لت پت ہوئے ۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے دو افراد کو مردہ قرار دیا۔









