امت نیوز ڈیسک // جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں سادھنہ ٹاپ پر ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز کے علاوہ ہیروؤن جیسا مواد بھی بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کپوارہ پولیس اور فوج کی 7 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے جمعے کی شام سادھنہ ٹاپ پر معمول کی چیکنگ کےدوران ایک ایل پی ٹرک کو روکا اور اس کی تلاشی کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران تین افراد جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کی تحویل سے ہیروؤن جیسے مواد کے سات پاکیٹ جن کا وزن سات کلو ہے اور دو آئی ای ڈیز بر آمد کئے اور ان تینوں کو گرفتار کیا گیا۔











