پونچھ// پونچھ ضلع کے کلائی علاقے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی جب کہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ایک کار پونچھ سے سرنکوٹ کی طرف جاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک سے لڑھک کر نیچے ندی میں گر گئی۔
اس واقعہ میں جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک کانسٹیبل ، جس کی شناخت بشیر احمد شیخ ولد احمدا شیخ ساکن بیدر منڈی کے طور پر ہوئی ، ٹریفک پولیس دیہی جموں میں کام کر رہے تھے، موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کی شناخت غلام قادر ولد احمد شیخ بیدار منڈی، 16 سالہ نسیم اختر دختر عبدالرشید ، 7 سالہ آفرین کوثردختر غلام قادر ، گلزار احمد، 17 سالہ بشیر احمد اور 21 سالہ گلشن اختر دختر بشیر احمد گاﺅں بیدار کے طورہوئی ہے۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔









