اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اتوار کی صبح ایک 22 سالہ نوجوان کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق، کچھ مقامی لوگوں نے اننت ناگ کے براریگن اترسو گاو¿ں کے جنگلاتی علاقے میں لاش پڑی دیکھی اور فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت محمد اشرف بوکاد ولد محمد صادق ساکن سرسر جموں موجودہ گڈویل لارنو کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.