جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ کے پنگلنہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم جاری ہے۔ پولیس کے مطابق اس تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے، تصادم ابھی بھی جاری ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے بتایا تھا کہ ‘جیش محمد تنظیم کے دو مقامی عسکریت پسند اور ہلاک ہوئے کانسٹبل ریاض احمد شاہ کا قاتل عابد شاہ بھی اس انکاؤنٹر میں پھنسا ہوا ہے۔’
پلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاکپلوامہ کے گنڈی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک عسکریت پسند ہلاکاس قبل پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے گنڈی پورہ پنگلنہ گاؤں کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسند مخالف آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے اہلکار تلاشی کارروائی میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ علاقے میں گزشتہ روز شام پانچ بجے کے قریب جھڑپ شروع ہوئی تھی.
اطلاعات کے مطابق فوج 55 راشٹریہ رائفلز کو گنڈی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ جس کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور اسی دوران ہی عسکریت پسندوں نے فوج پر گولی چلانا شروع کردیا۔ جس کے بعد کے 55آر آر, سی آر پی ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیموں نے اس پورے علاقے میں محاصرہ کا دائرہ وسیع کردیا اور علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔چھ بجے کے قریب عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان دوبارہ چھڑپ شروع ہوئی جو اب تک جاری ہے۔ وہیں اب تک ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔








