• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزارت خارجہ کی ٹیم افغانستان کے دورے پر: بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ طالبان سے بھی بات چیت متوقع

وزارت خارجہ کی ٹیم افغانستان کے دورے پر: بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ طالبان سے بھی بات چیت متوقع

by امت ڈیسک
02/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(نئی دہلی) ہندوستان کا ایک سرکاری وفد ان دنوں افغانستان کے دورے پر ہے، جہاں وہ سبھی طبقات کے مقامی لوگوں کو انسانی امداد یقینی بنانے کے مقصد سے بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔ یہ وفد وزارت خارجہ میں پاکستان، افغانستان اور ایران ڈویژن کے انچارج جوائنٹ سیکرٹری جے۔ پی سنگھ کی قیادت میں ہندوستان سے آنے والے انسانی امدادی سامان کی سپلائی اور تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لینے کابل گیا ہے۔ وزارت خارجہ نے آج یہاں کہا کہ ہندوستانی وفد افغانستان میں انسانی امداد کی ترسیل میں شامل بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا اور ملک میں ہندوستانی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے نفاذ کے مقامات کا بھی دورہ کرے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی سلسلے میں حکومت ہند نے تقریباً 20 ہزار ٹن گندم، 13 ٹن ادویات، کووِڈ ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں اور سردیوں کے کپڑے افغانستان بھیجے ہیں۔ یہ سامان کابل کے اندرا گاندھی چلڈرن اسپتال اور اقوام متحدہ کے اداروں، عالمی ادارہ صحت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے حوالے کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہندوستان مزید طبی اور کھانے پینے کی اشیاء بھیجنے کی بھی تیاری کر رہا ہے۔ ہندوستان نے ایران میں مقیم افغان مہاجرین کو ہندوستانی کو ویکسن کی 10 لاکھ خوراکیں، 60 ملین پولیو ویکسین اور دو ٹن ضروری دوائیں عطیہ کی تھیں۔ افغانستان کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی مدد کو پورے افغان معاشرے نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے۔ اس تناظر میں، ہندوستانی وفد حکمران طالبان کے سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا اور افغانستان کے لوگوں کے لیے ہندوستان کی انسانی امداد پر بات چیت کرے گا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا موقف افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی اور تہذیبی رشتوں کے پس منظر اور قدیم زمانے سے جاری رابطوں کے مطابق ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں ٹارگٹ کلنگ:دہلی میں ہوگی 3جون کو امیت شاہ کی اہم میٹنگ

Next Post

وجے کمار کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
Next Post
وجے کمار کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

وجے کمار کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات

غیر مسلم ملازمین کو محفوظ مقامات پر تعینات کریں: محکمہ تعلیم کی سی ای اوز کو ہدایات

بھجن سوپوری 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھجن سوپوری 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

سری لنکن مسلمان رواں سال حج نہیں کرسکیں گے

بڈگام میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک غیرمقامی مزدور ہلاک

بڈگام میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایک غیرمقامی مزدور ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »