بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگرے پورہ چاڈورہ علاقے میں جمعرات کو مسلح افراد نے دو غیر مقامی مزدورں پر گولیاں چلائیں۔ حملے میں ایک مزدور کے ہلاک جبکہ دوسرے کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ماگرے پورہ میں آج شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی لوگوں پر فائرنگ کی۔ غیر مقامی مزدور کے ہاتھ میں گولی لگی ہے جبکہ دوسرے کو کندھے میں گولی لگی ہے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں سے شدید زخمی مزدور کو سرینگر ریفر کیا گیا، تاہم انہوں نے راستہ میں ہی دم توڈ دیا۔
بتایا جارہا کہ دونوں مزدور ماگرے پورہ میں اینٹ کے بھٹے میں کام کر رہے تھے۔حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس خبر میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔