• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سوڈان میں جہاز ڈوبنے سے 15ہزار 8سو بھیڑیں ڈوب گئیں

سوڈان میں جہاز ڈوبنے سے 15ہزار 8سو بھیڑیں ڈوب گئیں

by امت ڈیسک
13/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(خرطوم) سوڈان کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ہوا ایک بحری جہاز ڈوب گیا جس میں سوار جانور ڈوب گئے، تاہم عملہ ڈوبنے سے محفوظ رہا۔ خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی خبر کے مطابق مویشیوں کا یہ جہاز سوڈان سے جانور سعودی عرب بر آمد کرکے لے جا رہا تھا جب اس میں کئی ہزار سے زیادہ مزید جانور لاد دیے گئے۔ سوڈانی بندرگاہ کے سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بحری جہاز بدر 1، اتوار کی صبح ڈوب گیا ، اس میں 15 ہزار 800 بھیڑیں سوار تھیں، بھیڑوں کا وزن جہاز کے بوجھ اٹھانے کی حد سے زیادہ تھا، اہلکار نے بتایا کہ یہ جہاز صرف 9 ہزار بھیڑوں کا بوجھ اٹھانے کے قابل تھا۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ جہاز کے تمام عملے کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے جب کہ اس نے حادثے کے معاشی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ ڈوبنے والا جہاز بندرگاہ کے کام کو متاثر کرے گا جب کہ بحری جہاز پر موجود جانوروں کی بڑی تعداد کی موت کی وجہ سے اس کا ماحولیاتی اثر بھی پڑے گا۔ گزشتہ ماہ سوکین بندرگاہ کے کارگو ایریا میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جو گھنٹوں جاری رہی اور اس سے بھی بھاری نقصان پہنچا تھا جب کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کس وجہ سے لگی تھی ۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں لیکن ابھی تک اس تحقیقات کے نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ ساکن کا تاریخی بندرگاہی قصبہ اب سوڈان کا اہم غیر ملکی تجارتی مرکز نہیں ہے، یہ درجہ اب پورٹ سوڈان نے لیا ہے جو بحیرہ احمر کے ساحل سے تقریباً 60 کلومیٹر دور ہے۔ بندرگاہ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں لیکن 2017 میں ترکی کے ساتھ تاریخی عمارتوں کی بحالی اور بندرگاہوں کو توسیع دینے کا معاہدہ طویل عرصے تک صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ سوڈان بدستور ایک دائمی معاشی بحران کی زد میں ہے جو گزشتہ سال آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد مزید گہرا ہو گیا ہے۔ فوجی قبضے نے مغربی حکومتوں کی جانب سے امدادی کٹوتیوں سمیت تادیبی اقدامات شروع کر دیے ہیں جنہوں نے عمر البشیر کے خاتمے کے بعد قائم کی گئی عبوری انتظامیہ کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ 2 فوجی زخمی

Next Post

پندرہ جون کے بعد بغیر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ کی گاڑیاں ضبط کر لی جائے گی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
پندرہ جون کے بعد بغیر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ کی گاڑیاں ضبط کر لی جائے گی

پندرہ جون کے بعد بغیر ہائی سیکورٹی رجسٹریشن پلیٹ کی گاڑیاں ضبط کر لی جائے گی

بائیک کا چالان کرنے پر محکمہ بجلی کے ملازم نے پولیس اسٹیشن کی لائن کاٹ دی

بائیک کا چالان کرنے پر محکمہ بجلی کے ملازم نے پولیس اسٹیشن کی لائن کاٹ دی

اب چوہے ملبے میں پھنسے افراد کی مدد کریں گے

اب چوہے ملبے میں پھنسے افراد کی مدد کریں گے

آئی پی ایل میڈیا رائٹس نیلام، دو کمپنیوں نے بازی ماری

آئی پی ایل میڈیا رائٹس نیلام، دو کمپنیوں نے بازی ماری

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج ،کشمیر سے تبدیل کرنے کا مطالبہ

کشمیری پنڈت ملازمین کا جموں میں احتجاج ،کشمیر سے تبدیل کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »