سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں جمعرات کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی برآمد کی جس کو بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا۔
اس بیچ پولیس نے آئی ای ڈی نصب کرنے کے الزام میں دو ملی ٹینٹ اعانت کاروں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو آرمولہ لیتر پلوامہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے شاہراہ کے کنارے پر نصب ایک آئی ای ڈی دیکھی ۔









