• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری نگر سے شارجاہ پروازیں رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوں گی: حکام

سری نگر سے شارجاہ پروازیں رواں ماہ کے آخر تک بحال ہوں گی: حکام

by امت ڈیسک
21/06/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر//گو فرسٹ ائیر لائنز سری نگر سے شارجاہ کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ ماہ رواں کے آخر تک بحال کر رہی ہے۔

مذکورہ ائیرلائنز نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ائیر لائنز کو سری نگر سے شارجاہ روٹ پر براہ راست ہفتے میں پانچ پروازیں چلانے کے دو طرفہ حقوق حال میں حاصل ہوئے ہیں جن کی حتمی منظوری کا انتظار ہے۔

بیان میں کہا گیا: ‘گو فرسٹ کشمیر سے شارجاہ کے درمیان راست پروازوں کا سلسلہ ماہ جون کے آخر تک بحال کرے گا‘۔

ائیر لائنز نے کہا کہ وہ 30 جون سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کی اضافی مانگ کو پورا کرنے کے لئے سری نگر سے دہلی کے درمیان پانچ راست اضافی پروازوں اور لیہہ سے دہلی کے درمیان دو اضافی پروازوں کو بھی متعارف کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نئی پروازیں یاتریوں کو سفر کرنے کے اختیارات فراہم کریں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ سری نگر سے شارجاہ کے درمیان راست پروازوں کے سلسلے کی بحالی گوفرسٹ کے لئے ایک اعزاز ہے اور اس سے بین الاقوامی رابطہ بہتر ہوگا۔

بتادیں کہ مرکزی حکومت نے سال گذشتہ کے ماہ اکتوبر میں سری نگر سے شارجاہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سال گذشتہ کے 23 اکتوبر کو اس شارجاہ فلائٹ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔

بتایا جاتا تھا کہ اس سروس سے جموں وکشمیر میں شعبہ سیاحت کو کافی فروغ ملے گا۔

لیکن یہ سروس اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی تھی جب پاکستان نے یہ دس روز بعد ہی اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پاکستان کے اس فیصلے پر افسوس ظاہر کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

یشونت سنہا صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن امیدوار

Next Post

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں کی عوام سے ماسک لگانے کی تاکید

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں کی عوام سے ماسک لگانے کی تاکید

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں کی عوام سے ماسک لگانے کی تاکید

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد: پولیس

بارہمولہ میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ جنگجو گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد: پولیس

شیری بارہمولہ میں آگ کی ہولناک واردات ،متعدد دکانیں خاکستر

شیری بارہمولہ میں آگ کی ہولناک واردات ،متعدد دکانیں خاکستر

مبینہ طورپر عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں استعمال میں لائے گئے پانچ مکان منسلک

مبینہ طورپر عسکریت پسندی کی سرگرمیوں میں استعمال میں لائے گئے پانچ مکان منسلک

سری نگر میں48 برس بعد ماہ جون میں سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا

سری نگر میں48 برس بعد ماہ جون میں سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »