امت نیوز ڈیسک /// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں 48 برس بعد ماہ جون میں سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 15.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 14.2ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئندہ 15گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان ہے جس دوران درجہ حرارت میں مزید گراوٹ متوقع ہے۔