سرینگر/// پولیس نے بدھ کے روز سرینگر- سونہ مرگ شاہراہ پر پھنسے کم سے کم آٹھ مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام تک پہنچایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر- سونہ مرگ شاہراہ پر باجری نالہ اور چنی نالے پر مٹی کے تودے گر آنے سے دو مسافر بر دار گاڑیاں زوجیلا موڑ پر درماندہ ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران سونہ مرگ پولیس تھانے کی ایک پولیس پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور ان گاڑیوں میں سوار کم سے کم آٹھ مسافروں کو بچا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔










