امت نیوز ڈیسک // جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مٹن علاقے کے گوپال پورہ گاؤں میں آج شام تیندوے کے حملے میں ایک 6 سالہ بچی کی موت ہو گئی۔
جی این ایس تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطابق غلام محی الدین چوپان کی دختر زبیدہ جان کو اس وقت ایک تیندوا اٹھا لے گیا جب وہ اپنے گھر کے باہر تھی۔ چیخ و پکار پر اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم درندے نے بچی کو شدید زخمی حالت میں چھوڑ دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
اس دوران ایک پولیس اہلکار نے بھی جی این ایس کو اس دلخراش واقعے کی تصدیق کی ہے۔









