سرینگر/// وادی کشمیر میں شدید گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں کے دوران لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ مونسون جموں وکشمیر پہنچ چکا ہے جس کے باعث جموں صوبے میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیر میں بھی بادل چھائے رہیں گے جس سے لوگوں کو بھی آنے والے دو چار دنوں کے دوران گرمی سے قدرے راحت نصیب ہوسکتی ہے۔









