• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سریلنکا مر رہا ہے اور ہمیں اس ملک کو بچانا ہے: فاروق عبداللہ

سریلنکا مر رہا ہے اور ہمیں اس ملک کو بچانا ہے: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
20/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے لیڈر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آل پارٹی میٹنگ کے بعد سری لنکا کی صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سری لنکا مر رہا ہے اور ہمیں اس ملک کو بچانا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ سیکرٹری خزانہ نے بتایا کہ ہماری حالت خراب نہیں اور ہمارے ذخائر بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کا قرضہ جال سری لنکا کے لیے صرف تشویش کا باعث نہیں ہے۔ اس نے کئی جگہوں سے پیسے لیے ہیں۔

این سی کے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بغیر سری لنکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت اس میں مدد کرے گا۔ بتادیں کہ کل جماعتی میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی سمیت سینیئر مرکزی وزراء موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں کانگریس کے پی چدمبرم، مانیکم ٹیگور، این سی پی کے شرد پوار، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو اور ایم ایم عبداللہ، اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایم تھمبی دورائی، ٹی ایم سی کے سوگتا رائے، نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، تلنگانہ کے راشٹرا سمیتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ بی ایس پی کے رتیش پانڈے، وائی ایس آر کانگریس کے وجے سائی ریڈی اور ایم ڈی ایم کے کے وائیکو وغیرہ نے حصہ لیا۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو ایک آل پارٹی میٹنگ میں کہا کہ سری لنکا بہت سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے اور فطری طور پر بھارت کو اس پر گہری تشویش ہے۔ انہوں نے بھارت میں اس طرح کی کسی بھی صورتحال کے پیدا ہونے کے امکان سے متعلق بیانات کو بھی واضح طور پر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ قریبی پڑوسی سے متعلق ہے اور اس کے اتنے قریب ہونے کی وجہ سے ہمیں فطری طور پر اس کے نتائج کی فکر ہے۔(ای ٹی وی بھارت)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رام بن میں ملبہ گرآنے سے شاہراہ پر آمد ورفت متاثر، بحالی کا کام جاری

Next Post

رانچی میں چیکنگ کے دوران خاتون سب انسپکٹر کو کچل دیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
Next Post
رانچی میں چیکنگ کے دوران خاتون سب انسپکٹر کو کچل دیا گیا

رانچی میں چیکنگ کے دوران خاتون سب انسپکٹر کو کچل دیا گیا

پلوامہ میں معمر شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل

پلوامہ میں معمر شخص ٹرین کی زد میں آکر لقمہ اجل

این آئی اے نے پونچھ کے نوجوان کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

کشمیر میں کئی مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر تین روز بعد ٹریفک بحال، مغل روڈ بند

سری نگر- جموں قومی شاہراہ مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد بحال

عبد اللہ شفیق کے ناقابل شکست 160رنز، پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا

عبد اللہ شفیق کے ناقابل شکست 160رنز، پاکستان نے گال ٹیسٹ جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »