• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شہاب چتور :حج 2023 کے لیے کیرالہ سے مکہ تک پیدل سفر پر رواں دواں

شہاب چتور :حج 2023 کے لیے کیرالہ سے مکہ تک پیدل سفر پر رواں دواں

منصور الدین فریدی

by امت ڈیسک
30/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

پیدل حج ۔۔۔ اب یاد ماضی ہے،کہانیوں تک محد ود رہ گیا ہے۔ کم سے کم آج کے دور میں تو ناقابل تصور ہے۔ کیونکہ اب تو آبی سفر بھی یادوں میں دفن ہوچکا ہے تو پھر پیدل سفر کی بات کون کرسکتا ہے۔ لیکن کیرالہ کا ایک نوجوان شہاب چتور پچھلے ایک ماہ سے صرف اسی لیے سرخیوں میں ہے کہ اس نے کیرالہ سے مکہ تک کا پیدل سفر شروع کیا ہے ۔ مقصد ہے 2022 میں حج کی سعادت حاصل کرنا۔اس جذبے کے ساتھ جولائی 2022 کو وہ گھر سے مکہ کے لیے روانہ ہوا ،وہ روزانہ تقریباً 25 کلومیٹر پیدل سفر کر رہا ہے۔ وہ آٹھ ماہ میں ساڑھے آٹھ ہزار کلو میٹر کا سفر کرے گا جو فی الحال ہندوستان کی سرزمین پر جاری ہے اور واگھہ بارڈرسے جب وہ پاکستان میں داخل ہوگا تو اس کے بعد اصل امتحان شروع ہوگا ۔

دراصل اہم بات یہ ہے کہ ابتک اس کا سفر تنہا نہیں رہا ہے۔ ہر ریاست اور ہر ضلع جہاں سے وہ گزر رہا ہے۔ لوگوں کا ایک سیلاب اس کے ساتھ چل رہا ہے۔ یہی نہیں ہر پولیس اور انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ جہاں جہاں سے شہاب چتور گزر رہے ہیں ،ان کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوان چل بھی رہے ہیں اور دوڑ بھی رہے ہیں ۔ساتھ ہی ایک ایمو لینس بھی رواں دواں ہے۔

اس سفر سے قبل انہیں مختلف ممالک سے گزرنے کے لیے وزارت خارجہ نے کاغذی کارروائی مکمل کرانے میں بہت مدد کی ۔جبکہ ابتک عوامی سطح پر جو مقبولیت اور پیار ملا ہے اس نے بھی شہاب چتور کو دنگ کیا ہے۔ خاص طور پر گجرات میں انہیں پولیس اور انتظامیہ نے قدم قدم پر اپنے تعاون کا احساس دلایا۔جس نے انہیں بہت متاثر کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کا شکریہ ادا کیاہے۔

اس وقت تک یعنی کہ 30 جولائی کو شہاب چتور راجستھا ن اودے پورسے گزر رہے ہیں اوران کے ساتھ ایک بھیڑ بھی چل رہی ہے۔ جس سے وہ کئی بار درخواست کرچکے ہیں کہ آپ میرے ساتھ نہ چلیں۔سڑک پر بھیڑ نہ کریں مگر بات حج پر جانے کی ہے اور وہ بھی پیدل ،اس لیے کسی کو روک پانا مشکل نہیں ناممکن سا لگ رہا ہے۔

شہاب چتور کہتے ہیں کہ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کا سفر اس طرح توجہ کا مرکز بنے گا ۔ نہ صرف لوگوں بلکہ انتظامیہ اور پولیس نے جو چوکسی اور محبت دکھائی ہے اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔

انتظامیہ بھی ان کی حفاظت کے حوالے سے سخت ہے۔ میں جہاں سے بھی گزر رہا ہوں مقامی پولیس ساتھ ہے۔ ان کی حفاظت اور صحت کا خیال رکھنے کے لیے ایک ایمبولینس بھی ان کے ساتھ ہے۔ تاکہ انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔ لوگ راستے میں اس کی مدد کررہے ہیں ۔

دھوپ ہو یا بارش ہر موسم میں لوگ شہاب چتور کے ساتھ چل رہے ہیں،ان کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں،،حوصلہ افزائی کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی بلا امتیاز محبت دیکھ کر وہ خود حیران ہیں۔ کہتے ہیں کہ یہی ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔

شہاب چتور کو کیرالہ سے مکہ تک وہ تقریباً 8500 کلومیٹر کا سفر کرنا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اکیسویں صدی میں پہلی بار کوئی شخص پیدل مکہ کا سفر کر رہا ہے ۔

پہلے جب آنے جانے کا کوئی ذریعہ نہیں تھا تو لوگ پیدل سفر کرتے تھے۔ پھر پانی کا راستہ کھلا۔ تو بحری جہاز سے چلنے لگے، جوں جوں ذرائع میسر ہوتے گئے، لوگ اپنی سہولت کے مطابق جاتے رہے۔ اب بات ہوائی جہاز کی ہے ۔چند گھنٹوں میں لوگ اپنی منزل تک پہنچ جاتے ہیں مگر شہاب چتور کا ہدف 2023 میں حج کرنا ہے۔ جس کے لیے وہ 8 ماہ بعد مکہ پہنچیں گے۔ ہندوستان کی سرحد عبور کرنے کے بعد پہلے پاکستان میں داخل ہونگے، پھر پاکستان سے ایران، عراق کویت سے ہوتے ہوئے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچیں گے۔

شہاب چتور کے لیے یہ سفر صرف پیدل چلنے کے سبب سخت یا چیلنج نہیں بلکہ اس کی تیاری اور منظوری حاصل کرنے میں بھی بہت محنت کرنی پڑی ۔ پیدل حج پر جانے کی اجازت حاصل کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگے۔ شہاب چتور کا کہنا ہے کہ میں نے ہمت نہ ہاری، دہلی میں سفارت خانوں کے چکر لگاتے رہے اور آخرکار اجازت مل گئی۔

اس معاملہ میں شہاب چتور کا کہنا ہے کہ یہاں تک کہ وزارت خارجہ کے افسران بھی پہلے تو حیران رہ گئے جب انہیں شہاب کی طرف سے مکہ جانے کی اجازت کی درخواست ملی۔ کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ اس معاملہ کوکیسے ہینڈل کرنا ہے کیونکہ ان کو ایسا تجربہ نہیں تھا۔لیکن جب انہیں یقین ہو گیا، کہ ان کا سفر روحانی مقصد کے لیے ہے تو وہ سب میرے خاندان اور دوستوں کی طرح حوصلہ افزا ثابت ہوگئے۔

مطلب شہاب چتور کو قدم قدم پر مدد ملی اور ہر سطح پر تعاون ملا ۔جس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ وہ ابتک جس ریاست سے بھی گزرے انہیں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ ملا۔

شہاب چتور کا کہنا ہے کہ یہ میری بچپن کی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جارہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میںبچپن سے کیرالہ سے مکہ کی مقدس سرزمین تک پیدل سفر کرنے والے لوگوں کی کہانیاں سنتا رہا ہوں۔ بچپن میں ہی یہ خواب دیکھ لیا تھا کہ مکہ پیدل ہی جاوں گا۔

شہاب چتور کے اس سفر کی خبر اگر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہے تو اس کا سبب سوشل میڈیا ہے۔ خود شہاب چتور کے انسٹا گرام ،فیس بک اور ٹیوٹر اکاونٹ پر پل پل کی خبریں آرہی ہیں ۔جنہیں ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد فالو کررہے ہیں ۔جن کی تعداد میں ہر دن اضافہ ہورہا ہے۔ ان سوشل میڈیا اکاونٹس سہ ہر لمحہ خبریں دی جا رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ جس شہر اور ضلع سے گزر رہے ہیں لوگوں کی بھیڑ پہلے سے ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود نظر آرہی ہے۔ لوگ ان کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کر رہے ہیں اور کئی کلومیٹر تک ان کے ساتھ چل کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ موجودہ مقام کہاں ہے وہ اس وقت کہاں ہیں۔

شہاب چتور کی حج کے لیے پیدل سفر پر اب مذہبی بحث بھی شروع ہوگئی ہے۔ کیرالہ کے ہی ایک سلفی اسکالر مجاہد بالسری نے کہا کہ شہاب سنت نبوی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حج پر جا رہا ہیں کیونکہ گاڑی اور جہاز کی سہولت موجود ہونے پر پیدل چلنا اچھا نہیں ہے۔بالسری نے شہاب کو اپنا سفر روکنے اور گھر واپس آنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پیدل سفر جدید دور میں اسلامی نہیں ہے۔پلیز واپس آجاؤ شہاب۔ اور یہ آپ کے لیے بہتر ہے۔

تاہم، بعض علماء نے بلوسیری پر تنقید کی ہے ۔ جن کا ماننا ہے کہ اسلام نے پیدل زیارت کو منع نہیں کیا۔سچ ہے کہ گاڑی سے سفر کرنا بہتر ہے۔ لیکن جب کوئی شخص پیدل جانے کا فیصلہ کرتا ہے، تو اسے روکنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ (آواز دی وائس)

 

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ کے وانی گام بالہ علاقے میں انکاؤنٹر

Next Post

غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

حادثے میں ہلاک پائلٹ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

حادثے میں ہلاک پائلٹ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات

یاسین ملک ہسپتال سے ڈسچارج، بھوک ہڑتال برقرار

یاسین ملک ہسپتال سے ڈسچارج، بھوک ہڑتال برقرار

کولگام جان میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے گاؤں کے سربراہ کی موت

اوڑی میں خاتون بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

ہر گھر ترنگا مہم میں عوام کی شرکت کو بنائیں یقینی، کابینہ سکریٹری نے کی وضاحت

ہر گھر ترنگا مہم میں عوام کی شرکت کو بنائیں یقینی، کابینہ سکریٹری نے کی وضاحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »