گول// ضلع رام بن کی سب ڈویژن گول میں قائم پولیس چوکی اندھ پر نامعلوم اسلحہ برداروں نے گرنیڈ حملہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حملے میں کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ آج صبح پانچ بجے کے قریب پولیس تھانہ گول کی پولیس چوکی اندھ پر نامعلوم افرادنے ایک گرینیڈپھینکا جو چوکی کے قریب زورداردھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ زور دار دھماکے کی آواز سے چوکی اورملحقہ جات میں افراتفری کاماحول پیداہوا۔
مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کے ساتھ ہی ایک فائر بھی ہوا۔
اسی دوران ایس ایچ او گول،ایس ڈی پی او گول موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










