• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نیومیکسکو میں چار مسلمانوں کا قتل، امریکی صدر جو بائیڈن کی مذمت

نیومیکسکو میں چار مسلمانوں کا قتل، امریکی صدر جو بائیڈن کی مذمت

by امت ڈیسک
08/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو کی ریاست میں چار مسلمانوں کے حالیہ قتل کی مذمت کی ہے جس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ نفرت انگیز جرم ہو سکتا ہے۔ بائیڈن نے اتوار کے روز ٹویٹر پر کہا "میں البوکرک میں چار مسلمانوں کے ہولناک قتل سے ناراض اور غمزدہ ہوں۔ جب کہ ہم مکمل تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں، میری دعائیں متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور میری انتظامیہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ ان نفرت انگیز حملوں کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

امریکی صدر کا ٹویٹامریکی صدر کا ٹویٹنیو میکسکو کے سب سے بڑے شہر البوکرک میں پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ تین مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہمیں گزشتہ جمعہ کی رات ایک اور مسلم شخص کے قتل کا پتہ چلا ہے، اس کی لاش لوتھران فیملی سروسز کے دفتر کے قریب سے برآمد ہوئی جو پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ جمعہ کے قتل کا تعلق جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے تین حالیہ قتل سے بھی ہو سکتا ہے۔ ایک مقامی اخبار ابوکرک جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ چوتھے قتل کے بعد لوگ خوفزدہ ہونے لگے ہیں، چاروں مقتولین پاکستانی اور افغان نژاد ہیں۔الجزیرہ کے مطابق چار ہلاکتوں میں سے دو پاکستانی تھے، ایک 27 سالہ محمد افضل حسین جس کی لاش یکم اگست کو ملی تھی اور ایک 41 سالہ آفتاب حسین کی لاش 26 جولائی کو ملی تھی۔پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں سینٹرل ایونیو کے قریب جنوب مشرقی البوکرکی میں مارے گئے۔ البوکرک پولیس نے کہا کہ تفتیش کار اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ قتل افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شخص محمد احمدی کی موت سے جڑا ہوا تو نہیں ہے، جسے 7 نومبر 2021 کو قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر ان کے پاس حال ہی میں ہونے والے 4 مسلم افراد کے قتل کے بارے میں کوئی بھی اطلاعات ہیں تو شیئر کریں اور مزید کہا کہ ایف بی آئی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے۔ نیو میکسیکو کی گورنر مشیل لوجن گریشم نے ان ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں "مکمل طور پر ناقابل برداشت” قرار دیا، اور کہا کہ وہ تحقیقات میں مدد کے لیے ریاستی پولیس کے اضافی افسران کو البوکرک بھیج رہی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیےانہوں نے کہا، "ہم البوکرک اور عظیم تر نیو میکسکو کی مسلم کمیونٹی کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔” کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز، جو کہ ریاستہائے متحدہ میں شہری حقوق کا سب سے بڑا مسلم گروپ ہے، نے قاتل یا قاتلوں کی گرفتاری کا باعث بننے والی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 10,000 ڈالر انعام کی پیشکش کی ہے۔شہر کی مسلم کمیونٹی میں خوف کا ماحول تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ نیو میکسکو کے اسلامک سنٹر کے پبلک افیئرز کے ڈائریکٹر طاہر گوبا نے البوکرک جرنل کو بتایا، اب لوگ گھبرانے لگے ہیں۔اسلامک سینٹر آف نیو میکسیکو نے کمیونٹی کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے آگاہ رہیں، بالخصوص اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی آپ کا گھر تک تعاقب نہیں کر رہا اور رات کو تنہا باہر جانے سے گریز کریں، یہ خاص طور پر شہر کے جنوب مشرقی حصے میں رہنے والے ہمارے اراکین کے لیے اہم ہے جہاں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجیہ سبھا اراکین نے وینکیا نائیڈو کو کیا وداع

Next Post

بجلی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
بجلی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

بجلی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

ایل جی منوج سنہا نے نئی دہلی میں نو منتخب صدر ہند سے ملاقات کی

ایل جی منوج سنہا نے نئی دہلی میں نو منتخب صدر ہند سے ملاقات کی

یوسمرگ میں ڈاکٹر عزیز حاجنی اور مرحوم اشرف میر کی یاد میں ایک روزہ کشمیری کانفرنس

یوسمرگ میں ڈاکٹر عزیز حاجنی اور مرحوم اشرف میر کی یاد میں ایک روزہ کشمیری کانفرنس

امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ: فاروق عبداللہ

امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ: فاروق عبداللہ

ایس آئی اے نے وحید پرہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

ایس آئی اے نے وحید پرہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »