• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں کشمیر سے عسکریت کا جڑ سے ختم کرنے تک چین کی سانس نہیں لیں گے : منوج سنھا

ترنگا لہرانے کےلیے کسی کو مجبور نہیں کیا جا رہا : ایل جی

by امت ڈیسک
13/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا نے جموں و کشمیر سے متعلق غلط گمان رکھنے والے افراد کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ۔انہیں یہاں کی مثبت تبدیلی راس نہیں آ رہی کیونکہ انہوں نے آنکھوں پر (منفی) چشمے پہن کر رکھے ہیں جس سے انہیں کوئی بھی مثبت پہلو نظر نہیں آ رہا ہے۔‘‘ منوج سنہا نے مزید کہا کہ ’’وہ یہ نہیں دیکھ پا رہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں کیا تبدیلی آئی ہے۔ تبدیلی یہ ہے کہ آج پلوامہ میں 10000 اور ترال میں 8000 جھنڈے مقامی نوجوان لہرا رہے ہیں۔ کچھ کہہ رہے ہیں کہ انہیں مجبور کیا جا رہا ہے، کس نے مجبور کیا ہے؟ ترنگا لہرانے کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جا رہا کیونکہ ترنگا کسی ایک شخص کا نہیں ہے، یہ پورے بھارت کی شان ہے۔ جو لوگ اس مٹی سے محبت نہیں کرتے، وطن سے محبت نہیں رکھتے انہیں جینے کا کوئی حق نہیں، ان کی زندگی بیکار ہے۔‘‘

سرینگر میں ایل جی منوج سنہا ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےہر گھر گرنگا مہم کے حوالے سے سنہا نے کہا کہ ’’یہ مہم دنیا کی سب سے بڑی مہم بن گئی ہے۔ میں آپ سب سے اس مہم میں حصہ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔‘‘ عسکریت پسندی کے حوالے میں بات کرتے ہوئے سنہا نے کہا، ’’بے گناہوں کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جانا چاہیے، گذشتہ تین برسوں میں سیکورٹی فورسز کی گولیوں سے ایک بھی عام شہری نہیں مارا گیا۔ پہلے بند ہی رہتا تھا، ہڑتال ایک عام بات تھی، پتھراؤ عام تھا تاہم آج صورتحال بالکل برعکس ہے، یہاں کے نوجوان اسمارٹ فون اٹھائے ہوئے ہیں۔ پھر بھی کچھ لوگ اس تبدیلی کو نہیں دیکھ پا رہے ہیں۔‘‘پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ’’کچھ لوگ ہیں جو یہاں تعمیر و ترقی اور سیاحت کا فروغ نہیں چاہتے، وہ پڑوسی ملک کی ہدایات پر کام کر رہے ہیں۔ یہ سب بند ہونا چاہیے اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک برس میں عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ سیکورٹی فورسز اپنا کام کر رہی ہیں اور میں مقامی لوگوں سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں۔‘‘

جموں و کشمیر میں ترنگا ریلیز کا سلسلہ جاریسنہا نے دعویٰ کیا کہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر باقی سب ریاستوں /خطوں سے آگے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں؟ امن کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی۔ آج جموں و کشمیر میں سیاحوں کی سب سے زیادہ آمد اور پروازیں ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔ اگلے برس کشمیر کو ٹرین کے ذریعے کنیا کماری سے جوڑا جائے گا۔ جموں سے سرینگر کا 11 گھنٹے کا سفر گھٹ کر 4.30 گھنٹے رہ جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے جموں و کشمیر ترقی کر رہا ہے۔ ہم خواتین کے لیے ہر شعبے میں مساوی مواقع پر یقین رکھتے ہیں اور یہ جموں و کشمیر کی حقیقی ترقی کا باعث بنے گا۔‘‘

قبل ازیں، سنہا نے سرینگر میں راج بھون کے عملہ میں ترنگا تقسیم کرکے جموں و کشمیر میں ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا قومی جھنڈہ گزشتہ 75برسوں سے ہمارے شہریوں کی امیدوں اور خوابوں کی علامت ہے اور ایک شاندار مستقبل کی طرف ہماری رہنمائی کرتا ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عیدگاہ سرینگر میں گرینیڈ حملہ، ایک سکیورٹی اہلکار زخمی

Next Post

کولگام گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
کولگام گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

کولگام گرینیڈ حملے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق

امرناتھ سانحہ کیوں پیش آیا، تحقیقات کی جانی چاہئے: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کورونا مثبت

نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی واقع : دلباغ سنگھ

نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت میں کمی واقع : دلباغ سنگھ

سلمان رشدی خطرہ سے باہر،حالت بہتر

سلمان رشدی خطرہ سے باہر،حالت بہتر

وادی کشمیر میں پاکستانی جھنڈے اب قصہ پارینہ بن کر رہ گئے:منوج سنہا

وادی کشمیر میں پاکستانی جھنڈے اب قصہ پارینہ بن کر رہ گئے:منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »