• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگر انتخابی ڈیموگرافی میں تبدیلی ہوئی تو پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے :سجاد غنی لون

اگر انتخابی ڈیموگرافی میں تبدیلی ہوئی تو پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے :سجاد غنی لون

by امت ڈیسک
22/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ حقوق دینے کے پس منظر میں آل پارٹیز میٹنگ منعقد کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے طلب کی جانی والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

سری نگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ وہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے طلب کی جانی والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کی انتخابی ڈیمو گرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔

موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار پیر کی صبح یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’مجھے آج (پیر) کو ہونے والی میٹنگ میں بلایا گیا ہے سیاست ایک طرف، ڈاکٹر فاروق عبداللہ ایک سینئر لیڈر ہیں میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں لیکن اگر میٹنگ سنجیدہ ہوتی تو میڈیا کو خبر ہی نہیں ہوتی‘۔ ان کا کہنا تھا: ’ہم کتنا دکھاوا کرتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے ہم لگ بھگ روز ایک دوسرے کے خلاف بد زبانی کرتے ہیں‘۔

مسٹر لون نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر کی انتخابی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا: ’قانون ہمارے لئے خطرہ نہیں ہے بلکہ حکومت کے ارادے ہمارے لئے خطرہ ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا: ’میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے حکومت کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی مستقبل جب فاروق صاحب ہمیں بلائیں گے تو حاضر ہوں گے‘۔سجاد لون نے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جو پارٹی کے زمینی حالات سدھارنے کے لئے بے تاب ہیں، آل پارٹی میٹنگ بلانے کو کہے گی یہ اب مہاراجہ ہری سنگھ کا زمانہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی کام سنجیدگی سے کرنا ہے تو وہ میڈیا کی نظروں سے اوجھل ہونا چاہئے جو کام میڈیا کے نظروں کے سامنے کیا جاتا ہے وہ اپنی مطابقت کھو دیتا ہے اور اس کا مطلب پوائنٹ اسکورنگ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس میٹنگ سے کوئی ٹھوس بات سامنے آئے گی تو ہم اس کی حمایت کریں گے۔ موصوف نے کہا کہ اگر یکم اکتوبر کو کوئی غلط خبر سامنے آئے تو ان لوگوں کو ہمار ساتھ دینا چاہیے۔(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں سفیرواپس بھیجنے کا اعلان

Next Post

اپنی پارٹی کی کل جماعتی اجلاس سے دوری،فضول مشق قرار دیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا: الطاف بخاری

اپنی پارٹی کی کل جماعتی اجلاس سے دوری،فضول مشق قرار دیا

جموں کشمیر کے ہندو، مسلمان اور سکھوں کی شناخت خطرے میں : فاروق عبداللہ

جموں کشمیر کے ہندو، مسلمان اور سکھوں کی شناخت خطرے میں : فاروق عبداللہ

پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان کے خلاف جموں میں احتجاج

پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلان کے خلاف جموں میں احتجاج

بڈگام میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

بڈگام میں لشکر طیبہ کا ہائبرڈ ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

یاسین ملک نے قانونی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

یاسین ملک نے قانونی امداد کی پیشکش مسترد کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »