(سرینگر) شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے چیر داری میں آج علی الصبح ایک عسکریت پسند ہلاک کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق عسکریت پسند نے سکیورٹی فورسز کی ایک پارٹی پر گولیاں چلائی، اس دوران سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں مذکورہ عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا اور اس کی پہچان جاوید احمد وانی کے طور پر کی گئی ہے اور یہ کولگام کا رہنے والا ہے۔