• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

ٹھاٹری ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ, 12افراد جاں بحق

by امت ڈیسک
28/10/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail
https://ummat.news/wp-content/uploads/2021/10/5_6330177483815518978.mp4

(ڈوڈہ) ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں 3خواتین سمیت12 مسافرلقمہ اجل جبکہ 14 دیگرزخمی ہوئے ، جن میں سے 7 کو شدید زخمی حالت میں بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ٹھاٹھری اور ڈوڈہ کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔مسافروں سے کھچا کھچ بھری ایک میٹا ڈور زیر نمبر JK17-4021 سوئی گواڑی کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پانچ سو فٹ نیچے دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 9 افراد لقمہ اجل جبکہ 17مسافر زخمی ہوئے جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ کے فورا ًبعد مقامی لوگ،پولیس ،سیول انتظامیہ ،سیکورٹی فورسز ورضا کار تنظیموں کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائی شروع کی۔اس دوران حادثے کی شکار ہوئے ابھی مسافروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جس دوران ہسپتال میں مزید 2 افراد نے دم توڑ دیا  اور دیر شام گئے ایک اور خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ، اس طرح حادثہ میں 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔جاں بحق ہوئے افراد کی شناخت ،غلام حسین (60)ولد مقبول شاہ ساکن بہروت محالہ، شبیر احمد (30)ولد غلام حسین ساکن بہروت محالہ، ریتیک شرما(19)ولد لیکھ راج ساکن جٹھیلی، جمال دین (23)ولد لال دین ساکن محالہ، محمد لطیف (65)ولد محمد رمضان سیری، اناری دیوی(55) زوجہ سوامی راج ساکن برشالہ ٹھاٹھری ،بہادر سنگھ(55)ولد ہری سنگھ ساکن بھیلا،سنتوش کمار (22)ولد سومناتھ ساکن محالہ،کمل سنگھ (40)ولد دھرم سنگھ ساکن پریوت و گوری دیوی (65)زوجہ بد لال ساکن ٹانٹنہ.راجیش کمار (23)ولد بدھی سنگھ ساکن پرنوت اورمونیکا دیوی دختر بنسی لعل ساکن پریم نگر کے بطور ہوئی ہے۔ 6 شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہیلی کاپٹر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا،جن میںبابر حسین (22)ولد اللہ دتا ساکن تھلیلہ،روہت (21)ولد سگریو شرما ساکن ملوانہ ،پرویز احمد (38)ولد خورشید احمد، ڈرائیور ساکن ٹھاٹھری، سنتوشہ دیوی (45)زوجہ گردیو سنگھ ساکن پریم نگر، پونم دیوی(22) دختر بلونت سنگھ ساکن پریم نگر، رمیش کمار (27)ولد ہیم راج ساکن ٹھاٹھری  اور مونیکا دیوی شامل ہیں، جو بعد میں دم توڑ بیٹھی۔سڑک حادثہ میں زخمی ہوئے 8 افراد گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں زیر علاج ہیں جن کی شناخت سنجے کمار (18) ولد سنتوش کمار ساکن پونیجہ، نوید اختر (45)ولد غلام مصطفی ساکن تھلیلہ،مکیش کمار (21)ولد سگریو شرما ساکن ملوانہ،نیتو دیوی(17)دختر لکشمن سنگھ ساکن کاہرہ، وکرم سنگھ (22)ولد گلاب چند ساکن بلوانہ، اشوک شرما (22)ولد ودیا لال ساکن ملوانہ، عارف حسین (21)ولد محمد موسی ساکن کاہرہ، سویتہ دیوی (45)زوجہ رامیش کمار ساکن محالہ کے بطور ہوئی ہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما، پولیس و سیکورٹی فورسز کے آفیسرز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر موجود رہے اور جی ایم سی میں بھرتی کئے گئے زخمی افراد کی بھی خبر گیری کرکے ہسپتال انتظامیہ کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے پچھلے ایک ماہ میں ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثات میں 16 افراد لقمہ اجل و 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بلدیو پرکاش جموں و کشمیر بینک کے نئے چیئرمین مقرر

Next Post

بارہمولہ میں عسکریت پسند ہلاک: پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post

بارہمولہ میں عسکریت پسند ہلاک: پولیس

جموں و کشمیر میں زرعی زمین باہر کا کوئی شخص خرید نہیں سکتا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموں و کشمیر میں زرعی زمین باہر کا کوئی شخص خرید نہیں سکتا: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

شہر خاص کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر عارضی پابندی’ بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

شہر خاص کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ پر عارضی پابندی' بچے آن لائن کلاسوں سے محروم

کشمیر کے مختلف مقامات پر این آئی کی چھاپہ مار کاروائی جاری

ہندپاک کرکٹ میچ کے بعد آگرہ میں بانڈی پورہ کا طالب علم گرفتار

ہندپاک کرکٹ میچ کے بعد آگرہ میں بانڈی پورہ کا طالب علم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »