(سرینگر) آٹھویں جماعت کے امتحانات کو لیکر سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی خبروں کو یکسر مستر د کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر نے واضح کر دیا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی آتھویں جماعت کا امتحان اپنے طریقے سے لیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد ہی تاریخوں کا اعلان ہوگا ۔ جمعہ کی صبح سے سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں پھیلائی جا رہی تھی جس میں کہا گیا تھا امسال آٹھویںاور نویں جماعت کے بورڈ امتحان نہیں ہونگے اور انہیں آٹھویں اور نویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کو امسال امتحان میں شامل نہیں ہونا ہے ۔ ان تمام خبروں کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں بالکل بھی کوئی حقیقت نہیںہے اور اس طرح کا کوئی حکمنامہ جاری نہیںکیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اول سے ساتویں اور جماعت تک اور نویں کلاسز کیلئے اسکول کی جانب سے تیار کردہ کام سے امتحان ہونگے تاہم آٹھویں جماعت امتحان جو جے کے ایس آر ٹی سی اور ڈائٹ کی جانب سے منعقدہ کرانے ہیں اسی طریقے سے ہونگے جس طرح سے پہلے ہوا کرتے تھے اور ان امتحانات سے متعلق پھیلائی جا رہی خبروں میںکوئی بھی صداقت نہیں ہے ۔