(نئی دہلی) ایک مرتبہ پھر پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کے لئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔ نئی دلی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن و سلامتی کیلئے فوج و فورسز کی کاروروائیاں قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز نے امن کی بحالی کو پہلی ترجیح دی ہے اور جب کبھی بھی انہیں چیلنجوں کا سامنا ہوا تو انہوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جنرل ناروا نے نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کامیاب آپریشن انجام دیں رہے ہیں اور سیکورٹی فورسز کسی بھی کوشش کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہے۔ انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں امن کی صورتحال کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے تاہم ان کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کے لئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔