(سرینگر) نامعلوم عسکریت پسندوں نے عید گاہ علاقے میں عالی مسجد کے متصل سی آر پی ایف بنکر پر ایک گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دونوں خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔ زخمی افراد کی شناخت حول کے رہنے والے اعجاز احمد بٹ ولد غلام احمد بٹ اور نروارا کے رہنے والے پولیس اہلکار ساجد احمد بٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق اعجاز کے چہرے اور بازو پر زخم آئے ہیں، پولیس اہلکار کے پیر پر چھوٹ آئی ہے۔