(راجوری) ضلع راجوری میں فو ج کے ایک اہلکار نے مبینہ طورپر اپنی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ‘’اتوار کے روز راجوری ضلع میں تعینات فوج کے پیرا یونٹ کے ایک سپاہی این کے دیپک سنگھ نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا’‘۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ فوجی اہلکار کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔