(لیہہ) لداخ کے لیہہ ضلع میں 25 طلبا کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انتظامیہ نے 15نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ‘’لداخ کے لیہہ ضلع میں قائم چلڈرن اسکول میں گزشتہ روز ٹیسٹنگ کے دوران 25 طالب علموں کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اسی اسکول میں 7نومبر کے روز 20 طلاب کی رپورٹ پازٹیو آئی تھی‘۔ انہوں نے کہاکہ ضلع مجسٹریٹ لہیہ شری کانت بالا صاحب نے وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر 15نومبر سے سبھی اسکولوں کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں تاہم اس کا اطلاق بورڈ امتحانات پر نہیں ہوگا۔









