(مدھیہ پردیش) ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھینڈ میں نیا گاؤں کے ایک کسان نے دودھ نہ دینے پر اپنی ہی بھینس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ خبر رساں ادرے پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھینڈ سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ بابو لال جائتو اپنی بھینس کے دودھ نہ دینے پر شدید پریشانی میں مبتلا تھے، گاؤں والوں کے مشورے پر انہوں نے اس پریشانی سے نکلنے کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔ بابو لال اپنی بھینس کے ہمراہ پولیس اسٹیشن جا پہنچے جہاں انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میری بھینس پچھلے کئی دنوں سے دودھ نہیں دے رہی، میں جب بھی دودھ نکالنے کی کوشش کرتا ہوں وہ مجھے مارنے کو آتی ہے، مجھے شبہ ہے کہ کسی نے میری بھینس پر جادو کروا دیا ہے۔ بابو لال نامی کسان کی بھینس کو پولیس اسٹیشن لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔
vedio: भिंड में किसान का वीडियाे वायरल, पुलिस से कहा-भैंस दूध दुहने नहीं देती, हमारी मदद करें। pic.twitter.com/UEIge83b2D
— NaiDunia (@Nai_Dunia) November 14, 2021
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھینس کے خلاف شکایت درج کروانے کے کچھ ہی دنوں بعد بھینس نے دوبارہ سے دودھ دینا شروع کردیا جس پر بابو پولیس اسٹیشن گئے اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔