(سرینگر) سرینگر کے جمالٹہ نوا کدل علاقے میں مشتبہ جنگجوﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ‘’اتوار کی شام کو پائین شہر کے جمالٹہ نوا کدل علاقے میں ملی ٹینٹوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس سے علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا‘۔ انہوں نے کہا کہ آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔