(سرینگر) سرحدی ضلع کپواڑہ میں پلوامہ سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ‘’مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جموں وکشمیر پولیس نے جمعرات کے روزتین کمسن لڑکوں کو کپواڑہ میں ایک ہائیڈ آوٹ سے گرفتار کیا”۔
انہوں نے کہا کہ تینوں میج پلوامہ کے رہائشی ہیں۔










