(سرینگر) جموں و کشمیر سرکار نے جمعرات کو حیدر پورہ واقعہ کے لئے معیاد بند تحقیقات کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اس ضمن میں ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لکھا کہ ”اے ڈی ایم رینک کے آفیسر کو حیدر پور واقعہ کی معیاد بند مجسٹرئیل تحقیقات کیلئے حکم دیا گیا ہے“ ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ رپورٹ پیش ہو نے کے ساتھ ہی موزن کارروائی کی جائے گی۔ لیفٹنٹ گورنر نے مزید لکھا کہ ”جموں و کشمیر حکومت عام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ دینے کیلئے وعدہ بند ہے اور میں یقین دہانی کرانا چاپتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی اور انصاف فراہم کیا جائے گا-