(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدر پورہ تصادم میں جاں بحق ہوئے افراد کی نعشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کی خاطرفوری طور پر قبر کشائی کا کام مکمل کیا جائے تاکہ وارثین اُن کی آخری رسومات ادا کر سکیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے گپکار میونسپل پارک میں دھرنے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘’وقت کا تقاضہ ہے کہ حیدر پورہ انکاونٹر میں مارے گئے معصوم شہریوں کی لاشوں کو لواحقین کے سپرد کیا جائے تاکہ وہ اُن کی تجہیز و تکفین کر سکیں‘’۔










