(سری نگر) جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے حیدر پورہ انکاؤنٹر کی مجسٹریل تحقیقات کا حکم دینے کے بعد، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہا کہ حیدرپورہ انکائونٹرمیں اگر کچھ غلط ہوا ہے تو پولیس اصلاح کے لئے تیار ہے۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے جمعرات کو کچھ نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی بھی کرائی کہ ہم اہل خانہ کے مطالبات پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو ہم(پولیس) اصلاح کیلئے تیار ہیں۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس کی تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلے گا کہ کیا غلط ہوا ہے۔ انہوں نے پھرکہا کہ ہمیں پتہ چل جائے گا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں کیا ہوا تھا۔ ہم لوگوں کی حفاظت کے لئے ہیں اور تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ خیال رہے شدید عوامی دباؤ کے بعد ریاستی انتظامیہ کے معاملے کی مجسٹریل تحقیاقات کا حکم دیا ہے۔