(کانپور) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی کانپور میں (20-21 نومبر) دو روزہ 27ویں نشست منعقد ہو رہی ہے جس میں سبھی اراکین کی اتفاق رائے سے مولانا رابع حسنی ندوی کو بورڈ کا صدر دوبارہ منتخب کیا گیا ہے۔
حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صاحب کو آج کانپور میں منعقد ہوئے ستائیسویں اجلاس میں متفقہ طور پر اگلی میعاد کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا دوبارہ صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/n4Gmkhg2v7
— All India Muslim Personal Law Board (@AIMPLB_Official) November 20, 2021
اس دو روزہ نشست میں متعدد امور پر غور و فکر کیا جارہا ہے۔ پہلے روز صدر کے انتخاب کا عمل جاری رہا اور تمام اراکین کے اتفاق سے یہ عمل مکمل ہوا۔ اس میٹنگ میں مولانا سید ارشد مدنی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور متعدد موضوعات پر غور و فکر کیا گیا۔
امید کی جارہی ہے کہ آج بروز اتوار آخری نشست میں متعدد اہم فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔ بورڈ کی آئندہ کے لئے کیا حکمت عملی ہوگی اور کس طرح سے قوم اور سماج کو ایک ساتھ لے کر فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گا، اس سلسلے میں بھی فیصلے لئے جانے کی امید ہے۔ خاص طور سے مسلم سماج میں تعلیمی بیداری، معاشی پسماندگی اور سماج میں پھیلی ہوئی برائیوں کے حوالے سے بھی بورڈ منصوبہ بند طریقے سے کام کرنے کی جانب گامزن ہے۔ قوم اور سماج کو ایک ساتھ لے کر فلاح و بہبود کے کاموں کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھی غور و فکر کیا جاسکتا ہے۔
#AIMPLB #CAA #UCC