(بارہمولہ) ضلع ہپیڈ کوارٹر بارہمولہ کے جہلم مارکیٹ میں شبانہ آگ کی واردات میں 8 دکانیں مکمل طورپر خاکستر ہوئیں اور اُن میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کی قیمتی اشیاء جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ‘’جہلم مارکیٹ بارہ مولہ میں ہفتہ کی شب کو ایک دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید آٹھ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا’‘۔ انہوں نے کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی املاک تباہ ہوئی۔