• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

سردی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں اور کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ

سردیوں کے ایام میں ایام کو لوٹنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی جا رہی ہے، حکام خاموش

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) وادی میں سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی کانگڑیوں اور کوئلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگ سردیوں سے بچنے کےلئے درکار کوئلہ اور کانگڑیاں خریدنے کی قوت کھو رہے ہیں۔ وادی میںایک طرف جہاںموسم خشک ہے اور دن میں ہلکی دھوپ کھلتی ہے تاہم اس کے باجود بھی ہڑیوں کو جمادینے والی سردی بھی شدت اختیار کررہی ہے۔ رات میں منفی درجہ حرارت اور دن میں یخ بستہ ہوائیوں کے بیچ سردیوں سے بچنے کےلئے موثر مانے جانے والی کانگڑیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میںشہر سرینگر کے متعدد علاقوںمیں کانگڑیاں فروخت کرنے والے دکانداروں سے اس بارے میں جب بات کی انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کانگڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے کیوں کہ وادی میں سردی کافی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم رواں برس کانگڑیوں کی قیمتوں میں قریب 40فیصدی اضافہ ہوا ہے۔ جوکانگڑی گزشتہ برس 130روپے میں فروخت کی جاتی تھی آج اس کی قیمت قریب 200روپے ہے اور یہ سب سے سستی کانگڑی کی قیمت ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک کانگڑی 350روپے سے لیکر 600روپے فروخت ہورہی ہے۔ ان کانگڑیوں میں شوپیاں کی کانگڑیاں، اسلام آباد کی کانگڑی اور بانڈی پورہ کی کانڈیاں بھی شامل ہیں جہاںکی کانگڑی دیگر کانگڑیوں کے بنسبت بہتر ہوتی ہے اور یہ مضبوط اور پائیدار ثابت ہوتی ہے، اسی لئے ان کانگڑیوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ کانگڑی فروشوں نے کہا ہے کہ اگرچہ موجودہ الکٹرانک دور میں گرمی کے دیگر زرائع بھی ہیں جن میں روم ہیٹر، گیس ہیٹر، اے سی اور دیگر چیزیں بھی ہیں تاہم کانگڑی جو کہ یہاں پر صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے کو ہی لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں۔ گھروں میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ گانگڑی بھی اپنی اہمیت قائم کئے ہوئے ہیں اور اکثر لوگ کانگڑی کے ہی استعال کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس کی ایک بڑٰ وجہ یہ بھی ہے کہ کانگڑی کو ہم کسی بھی جگہ اپنے ساتھ لے سکتے ہیں اور اس کا استعمال انفرادی طور پر ہوتا ہے جبکہ روم ہیٹراور دیگر ذرائع صرف کمروں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ کانگڑیاں دوران سفر بھی ساتھ رکھ سکتے ہیں اور اکثر عمر رسیدہ افراد اور خواتین گاڑیوں میں بھی کانگڑی ساتھ رکھتے ہیں۔ دریں اثناءسردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ جہاں کانگڑیاں مہنگی ہورہی ہیں وہیں پر کوئلہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سماجی دوری پر عملدر آمد اور ماسک استعمال نہ کرنے کا شاخسانہ

Next Post

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
Next Post
بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

بارہ مولہ میں شبانہ آگ کی واردات 8 دکانیں خاکستر

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کے نام بدلنے کا سلسلہ شروع

جموں و کشمیر میں 33 ہزار سے زیادہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں: لیفٹنٹ گورنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »