• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

فائل فوٹو حماس ریلی

برطانیہ نے فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی

by امت ڈیسک
21/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(لندن) برطانیہ نے اسرائیل کے خلاف برسرپیکار فلسطینی تنظیم حماس پر پابندی عائد کردی ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے حماس پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس دہشت گردی کی نمایاں صلاحیت ہے جس میں وسیع اور جدید ترین ہتھیاروں تک رسائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی تربیت کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حماس پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی جائے گی اور جو بھی حماس کی حمایت کا اظہار کرے گا اس کا جھنڈا لہرائے گا یا تنظیم کے لیے میٹنگز کا اہتمام کرے گا وہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب اور سزا کا حقدار ہوگا۔ حماس پر پابندی کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ہفتے اس کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ اب تک برطانیہ نے صرف عزالدین القسام بریگیڈز (حماس کی عسکری ونگ) پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔ برطانیہ کی حماس پر پابندی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ غزہ میں حکومت کرنے والی جماعت کے بارے میں برطانیہ کا موقف امریکا اور یورپی یونین کے عین مطابق ہے۔ ادھر حماس کے سیاسی عہدیدار سامی ابو زہری نے کہا کہ برطانیہ کا یہ اقدام اسرائیلی قبضے کے بارے میں مکمل تعصب کو ظاہر کرتا ہے اور ایسا کرکے برطانیہ نے اسرائیلی بلیک میلنگ اور ڈکٹیشن کے آگے سر خم تسلیم کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے صدر محمود عباس کی مغربی حمایت یافتہ فلسطینی اتھارٹی کے برطانیہ کے مشن نے بھی حماس پر پابندی کی کھل کر مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ 1987 میں قائم ہونے والی تنظیم حماس نے اسرائیل کے وجود کی انکاری اور امن مذاکرات کی مخالفت کرتی ہے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے خلاف مسلح مزاحمت کی حامی ہے۔

#HamasBanUK #Hamas

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مولانا رابع حسنی ندوی دوبارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب

Next Post

حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

حیدرپورہ تصادم: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو معافی مانگنی چاہئے

تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں کے نام بدلنے کا سلسلہ شروع

جموں و کشمیر میں 33 ہزار سے زیادہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں: لیفٹنٹ گورنر

زرعی قوانین: وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود کسانوں کی ایجی ٹیشن جاری، 29 نومبر کو ہوگا پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ

زرعی قوانین: وزیر اعظم کے اعلان کے باوجود کسانوں کی ایجی ٹیشن جاری، 29 نومبر کو ہوگا پارلیمنٹ تک ٹریکٹر مارچ

کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

کپڑے اور جوتے مزید مہنگے ہوں گے

شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

شدت کی سردی کے باوجود شہر سمیت شما ل و جنوب میںبجلی کی آنکھ مچولی سے ہاہا کار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »