(سرینگر) مقامی صحافیوں نے منگل کے روز یہاں ایوان صحافت (Kashmir Press Club) میں خون کے عطیے کا ایک کیمپ منعقد کیا جس میں کئی صحافیوں نے خون عطیہ کر دیا۔ اس کیمپ کا انعقاد کشمیر میں ماضی قریب میں جوان سال صحافیوں کی مختلف وجوہات خصوصا حرکت قلب بند ہونے کے سبب اموات’ کی یاد میں کیا گیا۔











