(سرینگر) کشمیر سے کینیا کماری تک بی ایس ایف لوگوں کی خدمات کیلئے حاضر ہے، کی بات کرتے ہوئے آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف کارروائی ہو گی. انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے بی ایس ایف متحرک ہے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے اُس پار ہونے والی ہر کوشش کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا. سرحدی علاقہ ٹنگڈار میں بی ایس ایف کی جانب سے منعقد ہ ایک تقریب میں، انسپکٹر جنرل آف بی ایس ایف راجا بابو نے کہا کہ بی ایس ایف جموں و کشمیر میں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے متحرک ہے اور بی ایس ایف نے ملک کی حفاظت میں جو قربیانیاں پیش کی ہے، اس کو کوئی بھی بھول نہیں سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کنیار کماری تک بھارت ایک ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم بھارت ملک کے باشندے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سرحد پر بھی بی ایس ایف متحرک ہے اور کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول چاہئے وہ پاکستان کے ساتھ لگنے والی ہو یا بنگلہ دیش کے ساتھ ہو، کوئی بھی کارروائی ہوگی تو اس کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ برفباری کے دوران بی ایس ایف کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی کوشش سرحد کے اُس پار سے ہوگی تو اس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور کسی بھی ملک کی ہمیت نہیں ہے کہ وہ بھارت کے خلاف کوئی بھی مذموم حرکت کرنے کی سوچ لیں۔ آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ سرحدوں پر کسی بھی کارروائی کیلئے بی ایس ایف ہمیشہ تیاری کی حالت میں ہوتا ہے اور آگے بھی رہے گا اور اس طرح کی کوئی بھی کارروائی جس سے ملک کی سیکورٹی اور سالمیت کو نقصان پہنچے اس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے اور ہم لوگوں کی یقین دہانی کرتے ہیں کہ سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 50سالوں سے بی ایس ایف ملک کی خدمات میں پیش پیش رہا ہے اور اگے بھی اپنی خدمات جاری رکھے گا ۔










