(سرینگر) کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کا زور برابر جاری ہے جس سے لوگ گوناں گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں پانچ دسمبر سے برف وباراں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں چار دسمبر سے مغربی ہواؤں کا اثر پھیل سکتا ہے جن کے اثرات سے پانچ دسمبر کو جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔