• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس کا اور زیادہ مضبوط ہونا لازمی: عمر عبداللہ 

موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس کا اور زیادہ مضبوط ہونا لازمی: عمر عبداللہ 

اگر 2014 کے الیکشن میں نیشنل کانفرنس کی حکومت آئی ہوتی تو دفعہ370نہیں ہٹتااور نہ ہی 35اے کا خاتمہ ہوتا

by امت ڈیسک
30/11/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر کو موجودہ دور میں جن سازشوں کا سامنا ہے اُن سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نیشنل کانفرنس کا اور زیادہ مضبوط ہونا لازمی ہے کیونکہ یہی ایک جماعت ہے جو جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہے، باقی سبھوں نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے خطہ چناب کے تفصیلی دورے کے دوران آج حلقہ انتخاب اندروال میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمر عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 5اگست 2019کو ہم پر جو بدلاﺅ ٹھونسا گیا یہ اُسی صورت میں ممکن ہو پایا جب نیشنل کانفرنس کمزور ہوئی تھی، ہم سیٹیں ہار گئے اور یہ سب ممکن ہوا۔ اگر 2014کے الیکشن میں نیشنل کانفرنس کی حکومت آئی ہوتی تو دفعہ370نہیں ہٹتااور نہ ہی 35اے کا خاتمہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ”میں نے 2014کے انتخابات کے بعد مرحوم مفتی محمد سعید کے سامنے دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور حکومت بنانے کیلئے غیر مشروط حمایت دینے کا اعلان اس لئے کیا کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ ایک غلط فیصلہ کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور ہم نے مفتی صاحب سے بھی کہا کہ آپ جس راستے پر جارہے ہیں وہ جموں و کشمیر کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔ ہم نے پی ڈی پی کو حمایت دینے کے وقت اس بات کا بھی وعدہ کیا تھا کہ ہمیں نہ اقتدار کی ضرورت ہے، نہ ہمارا کوئی وزیر ہوگا، نہ ہی ہمیں راجیہ سبھا ممبر یا ایم ایل سی کی سیٹ چاہئے، ہم باہر سے غیر مشروط حمایت دینگے، آپ حکومت چلایئے لیکن اُن لوگوں کو مت لایئے جن کے ادارے اس ریاست کیلئے صحیح نہیں ہیں۔ اُس وقت اُن کی کوئی مجبوری رہی ہوگا اور اُنہوں نے دوسرا فیصلہ لیا“۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ”لمحوں نے خطا کی اور صدیوں نے سزا پائی“ کے مترادف اب اس فیصلے کی سزا ہم کب تک بھگتے رہیں گے ، معلوم نہیں؟اگر 2014کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے نشستیں نہیں ہاریں ہوتی تو آ پ کی روشنی کی زمینیں آپ سے کوئی واپس نہیں لیتا، آپ کے بچوں کے روزگار کے آرڈر غائب نہیں ہوتے، باہر کے ٹھیکیدار یہاں ٹھیکداری کرنے نہیں آتے ، باہر کے اُمیدوار یہاں کی نوکریاں ہڈپ نہیں کر پاتے بلکہ یہ سب کچھ مقامی لوگوں کیلئے مخصوص ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر اور جموں وکشمیر کے عوام کے انہیں چھینے گئے حقوق کیلئے ہر حال میں لڑتی رہے گی۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ”ہم آپ کی زمینوں کی لڑائیں لڑے گے، ہم آپ کے بچوں کی نوکریوں کی لڑائیں لڑے گے، ہم آپ کی ترقی کی لڑائیں لڑے گے، ہم غربت کے خاتمے کی لڑائیں لڑے گے، ہم انصاف اور مساوات کیلئے لڑائیں لڑے گے کیونکہ 5اگست2019کے فیصلوں کے وقت جو کچھ کہا تھا وہ سب جھوٹ اور فریب ثابت ہوا۔ حکمرانوں نے کہا تھا کہ یہاں مکمل امن آئے گا، ریکارڈ تعمیرو ترقی ہوگی، ہزاروں سرمایہ کار آکر سرمایہ کاری کرینگے، نوجوانوں کیلئے بے شمار روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے، بندوق غائب ہوگی، ملی ٹنسی کا خاتمہ ہوگا اور امن و چین کی فضاءقائم ہوگی لیکن 28ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایک بات بھی صحیح ثابت نہیں ہوئی بلکہ ان فیصلوں کے الٹے نتائج سامنے آگئے۔“عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ 2019سے پہلے یہاں کچھ نہیں تھا لیکن یہ حقیقت سننے کیلئے تیار نہیں کہ یہاں کیا تھا اور جو کچھ ہے وہ 2018سے پہلے کا ہے۔ یہ لوگ ایساتاثر دینے کی کوشش کررہے ہیںکہ یہاں جو کچھ ہے وہ 2019کے بعد ہی قائم ہوا لیکن حقیقت یہ ہے کہ گذشتہ اڑھائی سال میں جموں وکشمیر کو صدیوں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے دعوے کئے جارہے ہیں کہ جموں وکشمیر حکومت چند لوگوں کیلئے بلکہ تمام لوگوں کیلئے کام کررہی ہے لیکن زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ بی جے پی اور کشمیر کی ایک آدھ سیاسی پارٹیوں سے وابستہ لوگوں کو چھوڑ کر کسی کو بھی حکومت کا فائدہ نہیں ہے۔ لوگ بدترین حکمرانی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر صوبہ کے تعلیمی اداروں کےلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان

Next Post

صرف پارلیمنٹ ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر سکتی ہے 

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
صرف پارلیمنٹ ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر سکتی ہے 

صرف پارلیمنٹ ہی جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کر سکتی ہے 

راجوری میں فوجی اہلکار کی مبینہ خودکشی

بانہال میں فوجی جوان کی مبینہ خود کشی

کورونا وبا سے ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان

کورونا وبا سے ہلاک افراد کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان

پلوامہ میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

پلوامہ میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم

جموں سے سری نگر آرہا ٹینکر جواہر ٹنل پر حادثے کا شکار، ڈرائیور از جان

چاڈورہ بڈگام میں حادثہ، تین زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »