(سرینگر) جموں و کشمیر انتظامیہ نے آج وادی کشمیر اور جموں کے سرمائی زونوں کےلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا. پرنسپل سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بشوجیت کمار سنگھ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ جموں کے سرمائی زونوں اور وادی کشمیر کے تمام تعلیمی زونوں میں سرکاری وپرائیویٹ اسکولوں کے کلاس 8ویں تک دسمبر 6سے فروری 28تک سرمائی تعطیلات کے تحت بند رہیں گے جبکہ نویں جماعت سے 12ویں تک 13دسمبر سے 28فروری تک بند رہیں گے۔ اُنہوں نے بتایا کہ تاہم تعلیمی اداروں کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ جاری آن لائن امتحانات کے عمل کو مکمل کریں۔ واضح رہے آٹھویں جماعت تک کے اسکول پہلے ہی بند تھے کیونکہ کووڈ 19کے پیش نظر مڈل سطح تک کے سکولوں کو کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔










