(پلوامہ) ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں فورسز اہلکاروں اور جنگجوﺅں کے مابین تصادم آرائی میں جیش محمد کے ایک کمانڈر سمیت 2 جنگجو ہلاک ہوئے. آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار کے حوالے سے پولیس نے ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس تصادم آرائی میں کالعدم تنظیم جیش محمد سے وابستہ ایک کمانڈر اور ایک غیر مقامی جنگجو مارا گیا. جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کی شناخت یاسر پرے جو جیش محمد کا کمانڈر تھا اور فرقان کے طور کی۔
#PulwamaEncounterUpdate: #Terrorist commander of proscribed #terror outfit JeM Yasir Parray, an IED Expert & foreign terrorist Furqan #neutralised. Both were involved in several terror #crime cases. A big #success: IGP Kashmir@JmuKmrPolice https://t.co/ahzk4nEFcm
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 1, 2021