(سرینگر) وادی کشمیر میں اگرچہ موسم خشک ہے لیکن شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ سرینگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا. خیال رہے اس سے قبل سرینگر میں 23 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹٰ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔