(بانڈی پورہ) بانڈی پورہ قصبہ گریز کے تاٹری کلشے گاؤں میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں قریب ایک درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ گریز کےتاٹری کلشے گاؤں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس بھیانک واردات میں کم سے کم دس رہائشی مکان مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔