(سرینگر) سرینگر کے راجوری کدل علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
#Terrorists fired upon & #injured a traffic police personnel who was busy in regulating traffic at Rajouri Kadal, #Srinagar. He has been shifted to hospital. Area has been #cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) December 1, 2021
اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام ڈاؤن ٹاؤن کے راجوری کدل چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہاں پر مشتبہ ملی ٹینٹ نمودار ہوئے اوراُس پر فائرنگ کی، خون میں لت پت ٹریفک پولیس اہلکار جس کی شناخت محمد عبداللہ کے بطور ہوئی ہے، کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کو طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے۔











