(بڈگام) ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں منگل کی شام کو پیش آئے ایک ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماربل چاڈورہ کے نزدیک موٹر سائیکل اور ماروتی کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں تین شہری شدید طورپر زخمی ہوئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد دو کو سری نگر ریفر کیا گیا۔