(سرینگر) صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے کا کہنا ہے کہ سری نگر آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کی آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹنگ لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہاں ابھی اومی کرون کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری نگر کے جن علاقوں میں کورونا کے زیادہ کیسز آرہے ہیں ان کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔









