• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کےخلاف 150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کےخلاف 150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

by امت ڈیسک
07/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(کیلی فورنیا) میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے فیس بک پر 1 کھرب 50 ارب ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں نے کیلی فورنیا کی عدالت میں فیس بک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر نفرت انگیز مواد اور منافرت پر مبنی پوسٹوں کی وجہ سے روہنگیا برادری کو تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ روہنگیا پناہ گزینوں کی جانب سے قانون دان فرموں ایڈلسن پی سی اور فیلڈز پی ایل ایل کی درخواست میں استدلال کیا گیا ہے کہ سماجی رابطے ویب سائٹ نفرت آمیز پروپیگنڈے کو روکنے میں بری طرح بری طرح ناکام رہی جس کا خمیازہ معصوم جانوں کو بھگتنا پڑا۔ قانونی فرموں نے شکایت میں مزید کہا ہے کہ اگر فیس بک امریکی قانون کی سیکشن 230 کو اپنے دفاع کے طور پر استعمال کرتی ہے تو ہم اپنے مقدمے میں میانمار کے قانون کے اطلاق کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب دیگر قانونی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ امریکی عدالتیں ایسے معاملات پر غیر ملکی قانون کا اطلاق کر سکتی ہیں جہاں کمپنیوں کی طرف سے مبینہ نقصانات اور سرگرمیاں دوسرے ممالک میں ہوئیں۔ ادھر فیس بک انتظامیہ نے خبرا رساں ادارےرائٹرز کو بتایا کہ میانمار میں غلط معلومات اور نفرت کو روکنے میں سست روی ضرور ہے تاہم فیس بک کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر اکاؤنٹس کو معطل کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ فیس بک کا مزید کہنا تھا کہ یکم فروری کو فوجی بغاوت کے نتیجے میں شہریوں پر تشدد کے بعد فوجی قیادت کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مزید کہا کہ امریکی انٹرنیٹ قوانین کی سیکشن 230 کے باعث صارفین کے پوسٹ کیے گئے مواد کی ذمہ داری ہم پر نہیں کیوں کہ یہ قانون کہتا ہے کہ آن لائن پلیٹ فارم تیسرے فریق کے ذریعے پوسٹ کیے گئے مواد کا ذمہ دار نہیں۔ خیال رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی اس بات کا حوالہ دیا گیا ہے کہ امریکی شکایت میں فیس بک پر روہنگیا اور دیگر مسلمانوں پر حملہ کرنے والی پوسٹیں، تبصروں اور تصاویر کی ایک ہزار سے زائد مثالیں ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسلامیہ کالج سرینگر میں تعینات چند ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد کالج بند

Next Post

ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

اننت ناگ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ راہگیر از جان

اننت ناگ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ راہگیر از جان

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ، جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی غیر معمولی ویڈیو کال

یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ، جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی غیر معمولی ویڈیو کال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »