• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

ہماری مسلح افواج کا جذبہ نا قابل تسخیر

’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے‘ کے موقعہ پرلیفٹنٹ گورنرمنوج سنہاکاپیغام

by امت ڈیسک
07/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم پرچم (آرمڈ فورسزفلیگ ڈے) کے موقع پر منگل کے روز مسلح افواج کو شاندار خراج پیش کرتے ہوئے ان کیلئے اظہار ممونیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کا نا قابل تسخیر جذبہ پوری قوم کو عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کیلئے دل کھول کر مدد کرنے کی اپیل کی۔

Armed Forces Flag Day was observed at Raj Bhavan.
I salute the bravery and selfless service of the Armed Forces and their families. pic.twitter.com/ofrR5JrNTV

— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) December 7, 2021

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نے باتوں کا اظہار اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے موقع پر میں ممونیت کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کی بہادری اور ملک کے لئے ان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا تھاکہ ہماری مسلح افواج تواتر کے ساتھ بہادری کے اعلیٰ معیارات قائم کر رہے ہیں،اور ان کے ناقابل تسخیر جذبہ قوم ہر روز عظمت کے حصول کی طرف ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے‘۔ منوج سنہا نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ قوم کے دفاع کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے سابق فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کی بہبودی کے لئے آرمڈ فورسز فلگ ڈے فنڈ کے لئے دل کھول کر مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہی ان جانبازوں کے لئے بہترین خراج عقیدت ہوگا۔ دریں اثنا فلیگ ڈے کے موقع پر راج بھون جموں میں محکمہ سینک ویلفیئر کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنر کی جیکٹ پر مسلح افواج کا جھنڈا لگایا۔ بعد ازاں انہوں نے موصوف لیفٹیننٹ گورنر کو محکمے کی طرف سے سابق فوجی جوانوں، ویر ناریوں، ان کے زیر کفالت افراد اور سروس کر رہے فوجی جوانوں کی بہبودی کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ یاد رہے 7دسمبر 1949 سے ہر سال ’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے‘ یا ’فلیگ ڈے آف انڈیا‘ منایا جا تا ہے۔

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

روہنگیا پناہ گزینوں کا فیس بک کےخلاف 150 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

Next Post

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
Next Post
شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

شوپیان میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپ

اننت ناگ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ راہگیر از جان

اننت ناگ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ راہگیر از جان

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتیں 34 ہوگئیں

یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ، جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی غیر معمولی ویڈیو کال

یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ، جو بائیڈن اور ولادیمیر پوتن کی غیر معمولی ویڈیو کال

کوکرناگ علاقے میں عدم شناخت لاش بر آمد

پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں بی ایس ایف انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے فوت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »